• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’آئین و قانون کے احترام میں عدالتوں کا سامنا کریں گے‘

شائع October 8, 2017

سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر پاکستان واپس آرہے ہیں اور وہ آئین و قانون کے احترام میں عدالتوں سامنا کریں گے۔

پاکستان آنے سے قبل لندن میں اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جب کسی کا دامن صاف ہوتا ہے تو وہ عدالتوں سے گھبراتا نہیں ہے اور ہم صرف عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے ہی پاکستان واپس جارہے ہیں‘۔

اب تک مریم نواز اور ان کے شوہر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی مقررہ وقت نہیں دیا گیا تاہم مسلم لیگ (ن) ذرائع کا کہنا ہے وہ کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں اور کل احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بچوں کی غیرحاضری کی صورت میں نواز شریف کے خلاف کارروائی کا امکان

اپنے بھائی حسن نواز اور حسین نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اپنی وطن واپسی کا فیصلہ دونوں خود کریں گے۔

پاناما کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو معاملات چل رہے تھے وہ پوری قوم کے سامنے آگئے ہیں جبکہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نااہلی کے بعد ہرچیز کا محور ابھی بھی وہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نواز شریف کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن اس بات پر انتہائی تعجب ہو رہا ہے کہ ن لیگ کے صدر کے انتخاب پر وہ لوگ اعتراض اٹھا رہے ہیں جن کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مریم نواز کو عوام کو اربوں پتی بننے کے گر سکھانے چاہیے‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مرضی کا صدر منتخب کرنا مسلم لیگ (ن) کا جمہوری حق ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہورہا ہے، تاہم جمہوری حکومت ایک اور مرتبہ اپنی مدت پوری کرے گی۔

ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں متوقع پیشی کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

SHARMINDA Oct 08, 2017 02:44pm
Aaaeen aur Idalaton ka ehtram aap ki taqreero main nazar aa gaya. Is say andaza hota hai keh awam kay votes ka aap kitna ehtram karti hongi.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024