• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یاسرشاہ نے ثقلین مشتاق، فضل محمود کا ریکارڈ برابر کردیا

شائع October 7, 2017 اپ ڈیٹ October 9, 2017
یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی
یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے 13 ویں مرتبہ ٹیسٹ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ثقلین مشتاق اور فضل محمود کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کی بدولت سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ٹیسٹ کیریر کے 28 ویں میچ میں یاسر شاہ نے 13 مرتبہ ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس ریکارڈ میں شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:لیگ اسپن کے فن کار یاسرشاہ کا ریکارڈ

پاکستان کے عظیم کھلاڑی فضل محمود نے 34 اور ثقلین مشتاق نے 49 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 25 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر سرفہرست ہیں، عمران خان نے 23، وقار یونس نے 22، عبدالقادر اور دانش کنیریا نے بالترتیب 15، 15 مرتبہ ایک اننگز میں 5 سےزائد وکٹیں حاصل کیں۔

یاسرشاہ نے اس دوران ٹیسٹ کرکٹ میں عمر گل کی جانب سے 163 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا یوں وہ پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر 12ویں باؤلر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ کا123 سال پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام

وسیم اکرم اس فہرست میں 414 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں، وقار یونس 373، عمران خان 362، دنیش کنیریا 261 اور عبدالقادر 236 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ یاسر شاہ نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنے ابتدائی 17 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرکے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے مشترکہ طور پر دوسرے باؤلر بن گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

YAsser AMEEN Oct 08, 2017 03:17pm
Yasir Shah - A Real Hard worker Fun to watch this guy while playing Always Smiling His Short carrier is full of WORLD RECORDS. (Maa shallah)

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024