• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ائرچائنا کا بیجنگ-اسلام آباد پروازوں میں اضافہ

شائع October 7, 2017

چین کی سرکاری ائرلائن ائزچائنا نے رواں کی 29 تاریخ سے بیجنگ سے اسلام آباد اور کراچی کے لیے ہفتے میں چار کے بجائے سات پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں ائرچائنا کے منیجر ہو ہیتاؤ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اضافہ کردہ پروازیں 'چین اور پاکستان کے درمیان تجارت اور ثقافت کے تبادلے کے لیے سود مند ثابت ہوں گی'۔

چینی قونصلر ژاؤ لیجیان کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بنیاد نے دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی اور سائنسی تعلقات کو گہرا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک نے ائرچائنا کو اپنے کاروبار کو پاکستان تک بڑھانے کے لیے اہم موقع فراہم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ائرچائنا نے اکتوبر 2016 میں پاکستان اور چین کے درمیان ہفتہ وار تین پروازوں سے آغاز کیا تھا جبکہ رواں سال ستمبر تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد دورے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سی پیک منصوبوں کے آغاز کےبعد پاکستان اور چین کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے کاروباری وفود کے علاوہ طلبا اور دیگر ثقافتی وفود کے تبادلوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024