• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ائر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

شائع October 6, 2017

وفاقی حکومت نے ائر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ائر مارشل فاروق حبیب نے پاکستان ائر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1982 میں کمیشن حاصل کیا۔

انھوں نے اپنے کیریر کے دوران فائٹر اسکواڈرن اورآپریشنل ائر بیس کی کمانڈ کی اور کمانڈنٹ ائر وار کالج فیصل بھی تعینات رہے۔

ائرمارشل فاروق حبیب نے سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے سپر مشا ک طیاروں کے دستے کی کمان کے فرائض بھی سر انجام دیے۔

انھوں نے ائر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (ٹریننگ) اور ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل)کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

فاروق حبیب کوالیفائیڈ فلائنگ انسڑکٹر کے علاوہ کمبیٹ کمانڈر اسکول،ائر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

انھوں نے اسٹریٹیجک اسٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ اسٹر یٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں جبکہ پاک فضائیہ میں شان دار خدمات پر ستارہ امتیاز ملٹری اور ہلال امتیازملٹری سے نوازا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024