• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کرونارتنے کی سنچری، دبئی ٹیسٹ کا پہلا دن سری لنکا کے نام

شائع October 6, 2017
کشال سلوا کو آؤٹ کرنے پر ساتھ کھلاڑی یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
کشال سلوا کو آؤٹ کرنے پر ساتھ کھلاڑی یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا نے دمتھ کرونارتنے کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل اپنے نام کرتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر 254 رنز بنا لیے ہیں۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز نے سری لنکن ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 63 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر یاسر شاہ نے کپتان سرفراز کی مدد سے اس خطرناک ہوتی شراکت کا خاتمہ کردیا۔

نئے بلے باز سدیرا سماراوکراما نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 35 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لے لیا لیکن اس موقع پر محمد عامر نے اپنی ہی گیند پر عمدہ کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

سری لنکا کو اگلے ہی اوور میں اس وقت دھچکا لگا جب یاسر شاہ نے کشال مینڈس کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلا دی۔

136 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان دنیش چندیمل کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے کرونارتنے کے ساتھ مل کر بتدریج اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا۔

کرونارتنے نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ساتوین سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کپتان کے ساتھ 118 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم اپنی ٹیم کو مضبوط مام تک پہجنچا دیا۔

جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے تین وکٹ کے نقصان پر 254 رنز بنائے تھے، کرونارتنے 15 چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 133 رنز کی اننگز تراش کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ چندیمل 49 رنز پر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ ایک وکٹ محمد عامر کے نام رہی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا اور بلے باز سدیرا سماراوکراما اور باؤلر لہیرو گماگے کو ٹیسٹ کیپ دی۔

پاکستان نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور انجری کا شکار حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو موقع فراہم کیا۔

میچ کیلئے دونوں ٹیموں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور محمد عباس۔

سری لنکا: دمتھ کرونارتنے، کشال سلوا، سدیرا سمارا وکراما، کشال مینڈس، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، دلرووان پریرا، رنگنا ہیراتھ، سورنگا لکمل، لہیرو گماگے اور نوان پرادیپ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024