• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پدماوتی‘ کے باعث دپیکا اور رنویر کی ذہنی حالت متاثر

شائع October 6, 2017
فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی جبکہ رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کررہے —۔
فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی جبکہ رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کررہے —۔

اس میں تو کوئی شق نہیں کہ مداح بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کی پہلی جھلکیوں کے دیوانے ہوگئے، فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے جب مرکزی اداکاروں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے فلمی روپ کے پوسٹرز ریلیز کیے تو ہر کسی کی زبان سے ان تصاویر کے لیے تعریف ہی نکلی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم میں یہ کردار ادا کرنا دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے لیے کتنا مشکل رہا؟

کچھ اداکار اپنا کردار بخوبی نبھانے کے لیے بالکل اس کی کہانی میں کھو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں شوٹنگ کے بعد ان کے ذہن میں وہی کردار رہتا ہے جس سے ان کی شخصیت پر منفی اثرات بھی پڑتے ہیں اور ایسا ہی کچھ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ساتھ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون دونوں ہی ماہر نفسیات سے رجوع کررہے ہیں، تاکہ ان کی مدد سے وہ ان کرداروں کے اثر سے باہر آسکیں جو انہوں نے فلم میں ادا کیے۔

دپیکا پڈوکون نے فلم میں رانی پدمنی کا کردار ادا کیا ہے جو علاؤالدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود جاتی ہیں، جبکہ رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کیا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سلطنت حاصل کرنے کے لیے بہت سے قتل کیے تھے۔

ایسی خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ رنویر سنگھ نے اس کردار کے لیے خود کو تیار کرنے کے کئی دنوں تک خود کو کمرے میں بند رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کے شاہی انداز کی جھلک

رنویر سے قریبی ذرائع کے مطابق ’یہ کردار رنویر کے لیے کافی چیلنجنگ تھا، اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال سے جاری ہے، اس کردار کی وجہ سے رنویر کا سلوک دونوں کی جانب تبدیل بھی ہوا، جس کے باعث ان کے دوستوں نے مشورہ دیا کہ وہ ماہر نفسیات سے رجوع کریں‘۔

فلم میں شاہد کپور نے رانی پدمنی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون فلم کے کلائمیکس کی شوٹنگ کے بعد کافی پریشان رہیں، اس سین میں وہ آگ میں کود کر خودکشی کرتی ہیں، جس سے انہیں وہ وقت یاد آگیا جب وہ واقعی ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔

مزید پڑھیں: 'پدماوتی' کی شوٹنگ، سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

فلم کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہر اداکار سے نہایت سنجیدگی سے کردار ادا کرنے کی توقع کرتے ہیں۔

فلم ’پدماوتی‘ رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024