• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’اگلے سال میرا نام پرینیتی سے جوڑا جائے گا‘

شائع October 6, 2017
ارجن اور پرینیتی نے ایک ساتھ 2012 کی فلم ’عشق زادے‘ میں کام کیا —۔
ارجن اور پرینیتی نے ایک ساتھ 2012 کی فلم ’عشق زادے‘ میں کام کیا —۔

بولی وڈ اداکار اپنی فلموں کو ملنے والے ردعمل سے زیادہ پریشان اس بات پر ہوتے ہیں کہ میڈیا ان کا نام ہر اس اداکار کے ساتھ جوڑ دیتا ہے جس کے ساتھ وہ کام کررہے ہوں یا کسی ایونٹ میں نظر آئے، لیکن اگر بات اداکار ارجن کپور کی کی جائے تو انہیں ان سب باتوں کی عادت ہوگئی ہے۔

ارجن کپور کے بارے میں ہندوستانی میڈیا ایسی کئی خبریں سامنے لایا ہے جن میں کسی نہ کسی اداکارہ کے ساتھ ارجن کے افیئر ہونے کی خبر موجود ہو۔

مزید پڑھیں: ارجن اور سوناکشی کے 'تیور' کی دھوم

اس حوالے سے ایک ایونٹ کے دوران ارجن کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ اگلے سال ان کا نام صرف اور صرف پرینیتی کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

فلم ’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ اور ارجن نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا —۔
فلم ’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ اور ارجن نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا —۔

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا اگلے سال دو فلموں میں کام کرتے نظر آئیں گے، جن میں ایک ’سندیپ اور پنکی فرار‘ جبکہ دوسری ’نمستے کینیڈا‘ ہے۔

ارجن کپور کا پرینیتی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ہم دونوں دو فلموں میں کام کرنے والے ہیں، اس لیے اگلے سال میرا نام پرینیتی کے ساتھ جوڑا جائے گا اور ہمارے افیئر کی خبریں سامنے آئیں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن اور کرینہ ’کی اینڈ کا‘ کے روپ میں

خیال رہے کہ ارجن کپور نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات پرینیتی چوپڑا کے ساتھ کی گئی فلم ’عشق زادے‘ سے کی تھی۔

یہ فلم 2012 میں ریلیز ہوئی جس نے تجزیہ کاروں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی خوب کمائی کی۔

اتھیا اور ارجن رواں سال کی فلم ’مبارکاں‘ میں ساتھ آئے —۔
اتھیا اور ارجن رواں سال کی فلم ’مبارکاں‘ میں ساتھ آئے —۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ارجن کپور نے سوناکشی سنہا کے ساتھ 2015 کی فلم ’تیور‘ میں کام کیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں ان دونوں اداکاروں کے افیئر اور پھر بریک اپ کی خبریں سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال بعد اکٹھے

گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ’کی اینڈ کا‘ میں ارجن کپور نے کرینہ کپور خان کے ساتھ رومانوی کردار ادا کیا، جس کے بعد اس قسم کی افواہیں سامنے آئیں کہ کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان کو ارجن کپور کا ہر وقت کرینہ کو فون کرنا اور فلم میں کچھ نامناسب سینز کرنا پسند نہیں آیا۔

تاہم بعدازاں سیف علی خان نے ان تمام افواہوں کو بےبنیاد ٹھہرایا۔

سوناکشی اور ارجن نے 2015 کی فلم ’تیور‘ میں ایک ساتھ کام کیا —۔
سوناکشی اور ارجن نے 2015 کی فلم ’تیور‘ میں ایک ساتھ کام کیا —۔

رواں سال ارجن کپور نے سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ کامیڈی فلم ’مبارکاں‘ میں کام کیا، جس کے بعد ان دونوں کے افیئر کی خبریں اب تک میڈیا میں سامنے آتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘مبارکاں‘: طویل کہانی شاندار کامیڈی اور اداکاری

ویسے تو ارجن کپور ہمیشہ سے پرینیتی چوپڑا کو اپنی اچھی دوست بتاتے آئے ہیں، لیکن ان دونوں کی نئی فلمیں سامنے آنے کے بعد میڈیا میں کس طرح کی خبریں پڑھنے کو ملیں گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024