• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سعودی عرب، روس سے ’ایس 400‘ ڈیفنس سسٹم، دیگر ہتھیار خریدے گا

شائع October 5, 2017
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب نے روس سے ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس نظام کی خریداری اور جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے ابتدائی معاہدوں پر دستخط کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق معاہدے کا اعلان کریملن میں سعودی شاہ سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔

شاہ سلمان کا بطور سعودی بادشاہ، روس کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

سعودی فوجی انڈسٹریز فرم کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں کے تحت سعودی عرب روس سے ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم، کورنیٹ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم اور متعدد راکٹ لانچرز خریدے گا۔

سعودی عریبین ملٹری انڈسٹریز (ایس اے ایم آئی) نے کہا کہ ’ان معاہدوں سے سعودی فوج اور ملٹری سسٹم انڈسٹری کی ترقی اور اسے جدید بنانے میں مدد ملے گی۔

ایس اے ایم آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ’مفاہمت کی یادداشت میں کورنیٹ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سسٹم، متعدد جدید راکٹ لانچرنز اور خودکار گرینیڈ لانچرز کی مقامی پروڈکشن کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہے۔‘

اس کے علاوہ دونوں ممالک ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کے پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری کے منصوبے کے لیے بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک نے سعودی عرب میں کلاشنکوف آٹومیٹک رائفل اور اس کی گولیوں کی تیاری اور سعودی شہریوں کے لیے تعلیم اور ٹریننگ پروگرامز پر بھی اتفاق کیا، جس سے معیشت میں بہتری اور سیکڑوں ملازمتوں کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔‘

معاہدے کے روس، سعودی عرب کے فوجی اخراجات کو 50 فیصد تک مقامی سطح پر لانے کے لیے سلطنت کو جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024