• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’کنگنا سے کبھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی‘

شائع October 5, 2017
ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ نے ایک ساتھ دو فلموں میں کام کیا — ۔
ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ نے ایک ساتھ دو فلموں میں کام کیا — ۔

بولی وڈ کی بےباک اداکارہ کنگنا رناوٹ کئی سالوں سے اداکار ہریتھک روشن سے ہوئے اپنے جھگڑے پر خوب آواز اٹھاتی آرہی ہیں، تاہم ہریتھک روشن نے کبھی بھی اس معاملے پر اپنا تفصیلی جواب درج نہیں کروایا، تاہم آخر کار اب انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا بیان جاری کردیا۔

کنگنا رناوٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اور ہریتھک روشن کے درمیان 2009 میں فلم ’کائٹس‘ کی شوٹنگ کے دوران سے افیئر تھا، تاہم ہریتھک روشن نے ان کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کنگنا کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس کے بعد گزشتہ ایک سال سے ان دونوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ’ہریتھک شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے‘

اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ مسئلہ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوگا۔

4 سال سے جاری اس مسئلے پر آخر کار ہریتھک روشن نے سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کردیا۔

اس بیان میں اداکار نے میڈیا کی جانب سے کی گئی تمام رپورٹنگ کو ’سرکس‘ کہا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنے حق میں بات کرکے ایک ایسے مسئلے کو بڑھانا نہیں چاہتے جس کا ان سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

ہریتھک روشن نے مزید کہا کہ ’میری مرضی کے بغیر مجھے اس جھگڑے میں شامل کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کنگنا سے کبھی اکیلے میں ملاقات نہیں کی، ہاں ہم نے ایک ساتھ کام ضرور کیا ہے، لیکن ذاتی طور پر کبھی ملاقات نہیں کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا کے بیان پر ہریتھک کا کرارا جواب

ہریتھک نے اپنے اوپر لگائے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’دو نہایت مشہور شخصیات کے درمیان 7 سالوں کا مبینہ رشتہ اس کے باوجود نہ تو کوئی ثبوت، نہ تصاویر نہ گواہ حتیٰ کے اس منگنی کی ایک سیلفی تک نہیں جس کا الزام لگایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ 2014 میں پیرس میں ہوئی، پھر بھی ان پر ہی یقین کیا جائے گا کیوں کہ عام سوچ تو یہی ہے کہ ایک لڑکی جھوٹ کیوں بولے گی؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے پاسپورٹ کی تفصیلات کے مطابق میں نے 2014 جنوری میں ملک سے باہر سفر نہیں کیا، صرف اس افیئر کا ایک ہی ثبوت دیا گیا جو کہ ایک فوٹوشاپ تصویر نکلی‘۔

ہریتھک کے مطابق سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ تمام معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس معاملے کے لیے انہوں نے اپنا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں جمع بھی کروا دی، جبکہ انہوں نے کنگنا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: ہریتھک روشن نے کنگنا رناوٹ پر مقدمہ دائر کردیا

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام میں میڈیا سے درخواست کی کہ اس معاملے کو ان کے اور کنگنا کے درمیان جاری افیئر کا نام نہیں دیں، وہ چار سال سے اس معاملے میں خود کو بےقصور ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دونوں اداکار پہلی بار 2010 میں آنے والی فلم ’کائیٹ‘ میں نظر آئے—اسکرین شاٹ
دونوں اداکار پہلی بار 2010 میں آنے والی فلم ’کائیٹ‘ میں نظر آئے—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ہریتھک روشن کی قانونی ٹیم کی جانب سے ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں رواں برس 8 اپریل کو کنگنا رناوٹ کے خلاف درخواست دی گئی، تاہم اس کی تفصیلات بھی حال ہی میں سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ نے گزشتہ ماہ اپنی فلم ’سمرن‘ کی تشہیر کے دوران میڈیا میں متعدد بار ہریتھک روشن اور اداکار ادیتیا پنچولی کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کے الزامات لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ کو مرد حضرات سے نفرت نہیں

کنگنا رناوٹ نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ’عوام کی عدالت‘ میں الزام عائد کیا تھا کہ ہریتھک روشن ان سے شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے۔

کرش تھری میں بھی دونوں نے ایک ساتھ کام کیا—اسکرین شاٹ
کرش تھری میں بھی دونوں نے ایک ساتھ کام کیا—اسکرین شاٹ

کنگنا رناوٹ کا دعویٰ تھا کہ ہریتھک روشن نے ان کے ای میل اکاؤنٹ سے خود کو ای میل کیں، اور الزام اداکارہ پر لگایا۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن نے ’کائیٹ‘ اور ’کرش تھری‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024