• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سری لنکا نئی مشکل میں، میتھیوز ٹیسٹ سیریز سے باہر

شائع October 4, 2017
انجلو میتھیوز انجری کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
انجلو میتھیوز انجری کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور پنڈلی کی انجری سے بحال نہ ہونے کے سبب اینجلو میتھیوز پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

پنڈلی کی انجری کا شکار سابق کپتان کو ٹیم شامل کیا گیا تھا کیونکہ ان کی انجری سے بحالی کی امید تھی لیکن ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے تیسری ٹیسٹ سیریز میں جس میں میتھیوز شرکت نہیں کر سکے جہاں اس سے قبل وہ زمبابوے اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی سیریز میں شرکت نہیں سکے تھے۔

میتھیوز کی عدم دستیابی کے سبب سری لنکن ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے مستحکم بیٹنگ لائن تشکیل دینے کا چیلنج درپیش ہے کیونکہ لہیرو تھری مانے اور کشال سلوا اچھی فارم میں نظر نہیں آ رہے اور ابوظہبی میں زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے لہٰذا دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی جانب سے روشن سلوا یا سدیرا سماراوکراما کو ڈیبیو کرانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے دبئی میں کھیلا جائے گا جو سری لنکا کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024