• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میرا ’ایس آر کے‘ بہت گُڈ لکنگ ہے: ودیا

شائع October 4, 2017
ودیا اس وقت اپنی فلم ’تمہاری سلو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں — فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز
ودیا اس وقت اپنی فلم ’تمہاری سلو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں — فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ میں ویسے تو ’ایس آر کے‘ شاہ رخ خان کو کہا جاتا ہے، لیکن اداکارہ ودیا بالن اپنے شوہر سدھارتھ روئے کپور کو ان کے نام کی وجہ سے 'ایس آر کے' بلانے پر مجبور ہوگئیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن حال ہی میں نیہا دھوپیا کے شو 'نو فلٹر وِد نیہا' میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے اپنے دلچسپ سوالات سے انہیں پریشان کردیا۔

شو کے دوران نیہا نے ودیا بالن سے سوال کیا کہ انہیں 'ایس آر کے' کے ساتھ زندگی گزار کر کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر ودیا بالن پہلے تو پریشان ہوئیں تاہم بعد میں سوال کو سمجھتے ہوئے جواب دیا کہ ’وہ لوگ جو میرے کسی متنازع بیان کا انتظار کررہے ہیں ان کے لیے بتادوں کہ میں ایک بہتر دِکھنے والے 'ایس آر کے' کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں، میرے شوہر سدھارتھ روئے کپور دنیا کے سب سے گڈ لکنگ آدمی ہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے ان سے شادی کی‘۔

مزید پڑھیں: ’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن کا ایک اور منفرد انداز

اب ودیا بالن نے یہ جواب دے کر شاہ رخ خان پر تنقید کی یا مذاق میں یہ بات کہی، یہ بات تو وہی بہتر جانتی ہوں گی، لیکن ان کی حاضر جوابی اور حاضر دماغی کی داد دینی پڑے گی۔

خیال رہے کہ ودیا بالن اور شاہ رخ خان اب تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر نہیں آئے۔

ودیا بالن کی شادی 2012 میں فلم پروڈیوسر سدھارتھ روئے کپور سے ہوئی۔

وہ اس وقت اپنی فلم ’تمہاری سلو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم میں ودیا بالن ایک ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر نائٹ ریڈیو جوکی (آر جے) کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں کو اپنے آواز کی سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024