• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی کی شرکت مشکوک

شائع October 3, 2017 اپ ڈیٹ October 4, 2017

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی انجری کے سبب دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں رنگنا ہیراتھ کی شاندار باؤلنگ کے سبب پاکستان کو میچ میں 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چھ اکتوبر سے دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار حسن علی کی شرکت مشکوک ہے۔

حسن علی پہلے ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ممکنہ طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ کیلئے حسن کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے ائٹ ہو گا اور پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ صرف ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ڈے نائٹ میچ کے سبب قومی ٹیم تین فاسٹ باؤلرز اور یاسر شاہ کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی کیونکہ شام میں پنک گیند کے سوئنگ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

پاکستان نے اب تک دو مرتبہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی اور آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سری لنکن ٹیم پہلی مرتبہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔

ادھر پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کو رینکنگ میں تنزلی کا خطرہ درپیش ہے اور رینکنگ بچانے کیلئے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں لازمین فتح درکار ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان اس وقت 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور سری لنکا 90 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسرے میچ میں کامیابی سری لنکا کو ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچادے گی جب کہ پاکستان ساتویں نمبر پر چلا جائے گا۔

پاکستان اگر سیریز 2-0 سے ہارا تو اس کے پوائنٹس 88 اور سری لنکا کے 94 ہوجائیں گے جبکہ سیریز 1-1 برابر کرنے کی صورت میں قومی ٹیم 92 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024