• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ خان ’ورنہ‘ میں بدلہ لینے کو تیار

شائع October 3, 2017
فلم ’ورنہ‘ کا پہلا پوسٹر رواں ماہ کے آغاز میں ریلیز کیا گیا —۔
فلم ’ورنہ‘ کا پہلا پوسٹر رواں ماہ کے آغاز میں ریلیز کیا گیا —۔

پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ورنہ‘ ایک سنجیدہ موضوع پر مبنی فلم ہے جس کا پہلا ٹیزر آج ریلیز کردیا گیا۔

اس ٹیزر میں فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان ایک ایسے روپ میں نظر آئیں جس میں اس سے قبل انہیں کبھی نہیں دیکھا گیا۔

ماہرہ خان نے اس ٹیزر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جسے اب تک بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس ٹیزر میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان نہایت غصے میں کسی کو مار رہی ہیں اور ساتھ ہی نہایت سنجیدہ میوزک بھی پیش کیا گیا ہے۔

ایسا لگ رہا ہے کہ یہ فلم ایکشن مناظر سے بھرپور ہوگی، اس لیے اسے صرف وہی لوگ دیکھیں جو اس قسم کا ایکشن پسند کرتے ہوں۔

مزید پڑھیں: شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں ماہرہ کا مرکزی کردار

خیال رہے کہ فلم میں ماہرہ خان ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے ساتھ ہونے والے ریپ کا بدلہ لیں گی۔

فلم ’ورنہ‘ میں ہارون شاہد، ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ ماہرہ خان کی دوسری فلم ہے جس میں وہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی، اس سے قبل ان دونوں نے ایک ساتھ فلم ’بول‘ میں کام کیا تھا، جو ماہرہ کی ڈیبیو فلم تھی۔

فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024