• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کشمیر: بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

شائع October 3, 2017

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر ایئر پورٹ سے متصل بھارتی فورسز کے کیمپ پر علیحدگی پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 مبینہ حملہ آور اور ایک فوجی ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر ایس پی وید کا کہنا تھا کہ متعدد مسلح افراد نے سری نگر کے انتہائی سیکیورٹی کے حامل کیمپ پر حملہ کیا، جس میں ہینڈ گرنیڈ اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا جبکہ حملے کے جواب میں کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری ہلاک

ایک پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ جوابی کارروائی میں دو مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کا یہ کیمپ سری نگر ایئرپورٹ کے ساتھ منسلک ہے، جو انڈین ایئر فورس کے زیر انتظام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہاں مبینہ عسکریت پسندوں اور ان کے ہمدردوں کو حراست میں رکھا جاتا تھا، جہاں انہیں مبینہ طور پر تفتیش اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں ایئرپورٹ محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی پولیس کیمپ پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک

ایئرپورٹ کے اطراف میں موجود مکینوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے درجنوں دھماکے سنیں جبکہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ فوری طور پر کسی بھی بھارت مخالف گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کشمیر 1947 میں برطانوی سامراج سے برصغیر کی آزادی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہے اور دونوں ممالک کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر: عسکریت پسندوں کا بھارتی پولیس کیمپ پرحملہ، 3 اہلکار ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کئی علیحدگی پسند گروپ کئی دہائیوں سے 5 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں سے لڑائی میں مصروف ہیں اور اپنی آزادی یا وادی کو پاکستان کا حصہ بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان اس لڑائی میں اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024