ہونڈا سوک 2018 کی آمد

شائع October 1, 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا کی نئی سوک 2018 آئندہ ہفتے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے جو کہ گزشتہ سال سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔

ہونڈا سوک کا گزشتہ سال کا ماڈل صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور اس نے مختلف ممالک میں فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے تاہم 2018 کے سیڈان اور کوپ ماڈلز میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔

جاپانی کمپنی نے 2.0 کے فور سلینڈر انجن کو رکھا ہے جبکہ آپشنل ٹربو چارج 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن اضافی پرفارمنس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا سوک خریدنے کا فیصلہ کیوں کریں؟

گاڑی میں رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جس کا مقصد ایندھن کی بچت میں مدد دینا ہے۔

اسی طرح ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو یا ایسے کسی دوسرے سسٹم کا انتخاب صارف اپنی مرضی سے کرسکتا ہے جس کے لیے 7 انچ کی ٹی ایف ٹی اسکرین دی گئی ہے جو کہ مختلف افعال کا خیال، رفتار، ایندھن، نیوی گیشن اور موسیقی کی معلومات وغیرہ فراہم کرتی ہے۔

اس میں ہونڈا سینسنگ سسٹم موجود ہے یہ سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سب سے تیز رفتار ہونڈا سوک 2017 متعارف

یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہونڈا سوک 2018 کو تین اکتوبر سے مختلف ممالک میں پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 18 ہزار 840 ڈالرز (لگ بھگ 20 لاکھ پاکستانی روپے) سے 26 ہزار ڈالرز (28 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)کے درمیان ہوگی (مختلف فیچرز، انجن اور دیگر فرق کے پیش نظر)۔

تاہم پاکستان میں اس کی آمد کب تک ہوگی اور قیمت کیا ہوگی، یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024