• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تحریک لبیک پاکستان کو انتخابی نشان الاٹ

شائع October 1, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انتخابی نشان ’کرین‘ الاٹ کردیا، جس کی سربراہی خادم حسین رضوی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ایل پی نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل پر ممتاز قادری کوی پھانسی دینے کے خلاف اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: دھرنا ختم نہ ہونے کی صورت میں طاقت کے استعمال کا عندیہ

سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے بعد سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کی خالی نشست حلقہ این اے 120 لاہور پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان کے اُمیدوار نے آزاد حیثیت میں شرکت کی تھی جبکہ ان کی انتخابی مہم کے دوران ممتاز قادری کی تصاویر بینرز پر آویزاں کی گئی تھیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ کی جانب سے مخالفت کے بعد الیکشن کمیشن میں ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کا معاملہ التوا کا شکار ہے، جیسا کہ وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیم سے روابط کے باعث ملی مسلم لیگ کو سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹر کرنے کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کی ملی مسلم لیگ پر پابندی کی تجویز

خیال رہے کہ ملی مسلم لیگ پر الزام ہے کہ اسے کالعدم جماعت دعوہ کے نظر بند امیر حافظ سعید کی پشت پناہی حاصل ہے جن پر 2008 کے ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام لگایا جاتا ہے اور ان کے سر کی قمیت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔

ملی مسلم لیگ پر پابندی لگانے کے اقدام کا مقصد بظاہر شدت پسندوں کو آئندہ سال ہونے والے الیکشن کے دوران ملک کی مرکزی سیاست سے دور رکھنا ہے۔


یہ رپورٹ یکم اکتوبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Oct 02, 2017 12:12am
یہ ہماری بدقسمتی ھے کہ ملک میں ایسے لوگ بھی سیاست میں آجاتے ھیں ریاست اور الیکشن کمیشن بھی ایسے پارٹیوں کو رجسٹرڈ کرتی ھے جن نظریہ اور حیالات حالص مزہبی فرقہ پرستی ھے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024