• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چیف جسٹس کا ملازمتوں کیلئے مہنگی فیسوں پر نوٹس

شائع September 29, 2017

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک یونیورسٹی کے طالب علم کی درخواست پراضافی فیسوں کی ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ٹیسٹنگ ایجنسیوں کو پچاس فیصد فیس ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایک یونیورسٹی کے طالب علم نے شکایت کی تھی کہ مختلف عہدوں کے لیے فیس زیادہ رکھی جاتی ہے جس کے باعث بے روزگار افراد کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث بے روزگار افراد زیادہ سے زیادہ عہدوں کے لیے درخواست جمع نہیں کرسکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے متعقلہ درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 'بے روزگار شہریوں کو مالی بوجھ سے بچانے کے لیے' اپنے بجٹ سے ان فیسوں کا 50 فیصد ادا کریں۔

نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو پبلک پروکیوریمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آراے) کے قوانین کا جائزہ لینے اور فیس کی ممکنہ حد کم سے کم مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے سیکیورٹی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے دو ماہ کے بعد عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بھی بے روزگار افراد کو روزگار کی تلاش کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنے اور چھ ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024