پشاور کے رِنگ روڈ پر دھماکا، 5 افراد زخمی
پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر ایک دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پہاڑی پورہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق دھماکا شنواری ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہسپتال کے قریب ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق مذکورہ ہسپتال پر گذشتہ برس بھی بھتہ نہ دینے کے معاملے پر دستی بم حملہ کیا گیا تھا.
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے مالک کے گھر پر بھی اسی سلسلے میں حملہ ہوچکا ہے۔