• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:08am

کوئٹہ: مندر کی دیوار گرنے سے 50 سے زائد افراد زخمی

شائع September 29, 2017

کوئٹہ کے علاقے شانتی نگر میں مندر کی دیوار گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

دیوار گرنے کا واقعہ شانتی نگر کے اختر محمد روڈ پر واقع مندر میں پیش آیا۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ایدھی کی ایمبولنسز کے ذریعے کوئٹہ کے سول اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دیوار گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندو برادری کے افراد رات کو اپنے مذہبی تہوار ’نوراتری‘ کی عبادات میں مصروف تھے۔

ہندو برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ گرنے والی دیوار دو ماہ قبل ہی تعمیر کی گئی تھی اور اس کی اونچائی عام طور پر تعمیر ہونے والی دیواروں سے زیادہ تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 مارچ 2025
کارٹون : 21 مارچ 2025