• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کابل میں خودکش دھماکا، 12 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شائع September 28, 2017

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حملہ قندھار کے ضلع ماروف میں کیا گیا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔

قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حملہ آور دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی میں سوار تھا جس نے خود کو سیکیورٹی اہلکاروں کے نزدیک دھماکے سے اڑا لیا۔

مزید پڑھیں: امریکی وزیر دفاع کا دورہ کابل، ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

ماروف مین بارڈر پولیس کمانڈر نے بتایا کہ یہ دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کی وجہ سے جائے وقوع پر موجود عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل: نیٹو قافلے پر خودکش دھماکا،’3 افغان شہری زخمی‘

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی کابل کے ہوائی اڈے کے قریب راکٹ فائر کیے گئے تھے جن میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

افغان فورسز کے ساتھ مل کر امریکی ایئرفورس نے فضائی حملے کیے اور دہشت گردوں کے اُس ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں سے راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی فورسز کے اس حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024