• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ابو ظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کے 4 وکٹ پر 227 رنز

شائع September 28, 2017 اپ ڈیٹ October 4, 2017
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

ابو ظہبی: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان دنیش چندی مل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ڈیمتھ کرونارتنے اور کوشال سلوا نے سری لنکا کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد کوشال سلوا کو حسن علی نے 12 رنز پر بولڈ کیا۔

تھوڑی ہی دیر میں تھری مانے بھی بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، اس طرح یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے اسپن باؤلر بن گئے۔

یاسر شاہ نے کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی گرا دی۔

ڈیمتھ کرونارتنے اور کپتان دِنیش چندیمل نے چوتھی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، لیکن قسمت نے کرونارتنے کا زیادہ ساتھ نہ دیا اور وہ 5 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد نِروشان ڈِک ویلا کریز پر آئے اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے کے لیے دنیش چندیمل کا ساتھ دیا۔

دن کے اختتام پر چندیمل نے 60 اور ڈک ویلا نے 42 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 جیتنے والے کپتان سرفراز احمد پہلی مرتبہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹاس کے دوران سرفراز نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں۔

سری لنکا ٹیم کی قیادت دنیش چندیمل کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس، ڈیمتھ کرونارتنے، کوسل پریرا، لہیرو تھریمننا، نروشان ڈک ویلا، دل روان پریرا، رنگانا ہیراتھ، سرنگا لکمل، لکشن سندکن اور نوان پردیپ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024