• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا پر پاکستان کا پلڑا بھاری

شائع September 28, 2017 اپ ڈیٹ October 4, 2017
پاکستان کی ٹیم کر متحدہ عرب امارات میں بھی سری لنکا پر برتری حاصل ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی ٹیم کر متحدہ عرب امارات میں بھی سری لنکا پر برتری حاصل ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے کے مابین اب تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حریف پر پلڑا بھاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک دنیا کے مختلف مقامات پر 51 ٹیسٹ میچز ہوچکے ہیں جن میں سے پاکستان کی ٹیم نے 19 میچز جیتے اور 14 میچوں میں سری لنکا نے فتح حاصل کی جبکہ 18میچز ڈرا ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر بھی جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سر ی لنکا پر برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان عرب سرزمین پر 6 میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے دو میچز جیتے، ایک ہارا اور تین میچز برابری پر منتج ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024