• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

غذا میں شامل یہ مصالحہ پتے میں پتھری کا خطرہ بڑھائے

شائع September 27, 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

عام طور پر ہر غذا میں شامل ایک مصالحہ پتے میں پتھری کا باعث بنتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر غذا میں ہلدی کا بہت زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ پتے میں پتھری کا باعث بنتا ہے۔

مزید پڑھیں : پتے میں پتھری کی علامات اور وجوہات

ویسے تو ہلدی کے بہت زیادہ فوائد سامنے آچکے ہیں، جیسے بدہضمی، جگر کے مسائل اور کچھ رپورٹس کے مطابق کینسر، سردرد اور ڈپریشن وغیرہ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

مگر اس کے استعمال میں اعتدال بہت ضروری ہے کیونکہ یہ پتے میں پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

پتے میں پتھری معدے کے شدید درد کا باعث بنتا ہے جو کہ کئی کئی گھنٹے تک برقرار رہتا ہے۔

خواتین میں پتے کی پتھری کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر جن کا جسمانی وزن بڑھ جائے، جبکہ جگر کے امراض بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دادی اماں کے چار ٹوٹکے اور سائنس

تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک غذا میں ہلدی کی زیادہ مقدار کو کھانا پتے میں پتھری کے ساتھ ساتھ، قے، ہیضے، معدے کے السر اور بدہضمی کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہلدی کی بہت زیادہ وقت کا ایک ساتھ استعمال کرنا نظام ہاضمہ کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔

اس سے قبل 2008 کی ایک تحقیق کے مطابق یہ مصالحہ گردوں کی پتھری کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024