• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

شائع September 27, 2017

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں شاہی فرمان کے حوالے سے کہا گیا کہ ’شاہی فرمان کے تحت خواتین کو بھی مردوں کی طرح ڈرائیونگ لائسنسز کے اجرا کیا جائے گا اور دیگر ٹریفک قوانین لاگو کیے جائیں گے۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مرحوم شاہ عبداللہ کے دور حکومت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کا آغاز ہوا تھا اور شاہ عبداللہ نے 2013 میں خواتین کو شوریٰ کونسل میں شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔

انہوں نے میونسل انتخابات میں خواتین کو حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا بھی اعلان کیا تھا، جو دسمبر 2015 میں منعقد ہوئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے 87ویں قومی دن کے موقع پر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے خواتین کو پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

سعودی عرب میں قومی دن کے سلسلے میں دارالحکومت ریاض میں کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم سمیت پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں جن کا مقصد قومی جوش و جذبے کو بڑھانا تھا۔

بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع شہر جدہ میں ایک میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا گیا جن میں سعودی عرب کے 11 موسیقاروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر روایتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا اور علاقے میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024