• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین غدار ہے، پھانسی ہونی چاہیے، صوبائی وزیرداخلہ

شائع September 26, 2017
صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کیا—فوٹو:صوبائی وزارت داخلہ
صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کیا—فوٹو:صوبائی وزارت داخلہ

سندھ کے صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین غدار ہیں اور انھیں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی طرح سزائے موت دینی چاہیے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پہلے ہی وفاقی حکومت کو الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے معاملے پر لکھ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اب یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرے'۔

سہیل انور سیال نے پرویز مشرف اور ذوالفقار مرزا کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرویزمشرف کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ 'پرویز مشرف نےآصف زرداری کے خلاف اس وقت کچھ کیوں نہیں کیا جب وہ خود صدر تھے'۔

مزید پڑھیں:بینظیر بھٹو کا قتل آصف زرداری نے کروایا، پرویز مشرف

صوبائی وزیرداخلہ نے پی پی پی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا کو بھی اپنے خطاب میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'جب وہ سندھ کے وزیرداخلہ تھے تو اس وقت انھوں نے کچھ کیوں نہیں کہا'۔

محرم کے دوران صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وفاق کو 9 محرم اور 10 محرم کوموبائل سروس معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

انھوں نے صوبے میں امن کی بحالی پر پاک فوج، سندھ حکومت اور رینجرز کی تعریف کی۔

قبل ازیں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس پروگرام کے ضمن میں موصول ہونے والی درخواستوں پر اقدامات میں مبینہ تعطل کے حوالے سے اخبارات میں شائع خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرزسے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی۔

انھوں نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے کہا کہ کمپیٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے عمل میں درپیش ممکنہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ضلعی افسران سے مل کر باہمی مشاورت سے تجاویز اور سفارشات تیار کرکے ارسال کریں تاکہ اس حوالے سے تمام تر یقینی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024