• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

انسٹاگرام کی پوسٹ پر کمنٹس کے لیے نیا فیچر متعارف

شائع September 26, 2017

فیس بک کی سسٹر سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 80 کروڑ ہو چکی ہے، اور یومیہ اسے 50 کروڑ صارف استعمال کرتے ہیں۔

اگرچہ اس سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن کواسنیپ چیٹ جیسی ایپ سے خطرات ہیں، تاہم انسٹاگرام کی جانب سے آئے روز نئے فیچر متعارف کرائے جانے کی وجہ سے اس کی مقبولیت بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

رواں برس جون میں ہی انسٹاگرام نے آرکائیو کا فیچر متعارف کرایا تھا، جب کہ اس کے ساتھ ہی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن نے شیئر کی جانے والی پوسٹ پر جارحانہ کمنٹس کو بلاک کرنے کا آزمائشی پروگرام بھی متعارف کرایا تھا۔

انسٹاگرام نے 29 جون کو انگریزی زبان میں کی جانے والی پوسٹوں پر جارحانہ کمنٹس کو بلاک کرنے کا آپشن متعارف کرایا تھا، جسے اب باقاعدہ طور پر نہ صرف انگریزی بلکہ عربی، فرانسیسی اور عربی زبان میں شیئر کی جانے والی پوسٹوں کے لیے بھی متعارف کرادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام میں آرکائیو فیچر متعارف

انسٹاگرام نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس آپشن کے ذریعے اب صارف اپنی پوسٹ کو شیئر کرنے کے بعد کسی بھی جارح کمنٹ کو بلاک کرنے کی سہولت استعمال کر سکے گا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے فالوؤرز کو بلاک کیے بغیر صرف ان کے کمنٹس کو بلاک کرنے کی سہولت استعمال کر سکے گا۔

یہ سہولت پرائیوٹ اور پبلک اکاؤنٹ رکھنے والے تمام صارفین کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں: انسٹا گرام کی اسنیپ چیٹ سے 'چوری'

اس فیچر کے ذریعے کسی بھی پوسٹ پر کیے جانے والے جارح، بداخلاق اور پر تشدد کمنٹ کو بلاک کیا جاسکے گا۔

ساتھ ہی انسٹاگرام نے ایک اور فیچر بھی متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن کسی بھی ایسے شخص کو مدد فراہم کرنے کی پیش کش کرے گی جو ذہنی دباؤ یا بیماری کی وجہ سے پریشانی کی حالت میں ہوگا۔

انسٹاگرام مشکل میں پھنسے اس شخص کو میسیج بھیج کر یہ پیش کش کرے گا کہ اگر صارف چاہے تو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اس کا رابطہ کسی بھی قریبی ہیلپ لائن سینٹر یا اس کے کسی دوست سے کراسکتی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر کن کن ممالک میں استعمال کیا جاسکے گی.

انسٹاگرام یہ سہولت کسی بھی صارف کو اس وقت ہی فراہم کرے گا، جب کوئی بھی دوسرا صارف انسٹاگرام انتظامیہ کے ساتھ پریشان حال شخص کی نشاندہی کرے گا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024