• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

برسٹل میں مبینہ جھگڑے پر بین اسٹوکس گرفتار

شائع September 26, 2017 اپ ڈیٹ September 27, 2017
انگلش میڈیا کے مطابق واقعے میں بین اسٹوکس کے ساتھ ساتھ ایلکس ہیل بھی ملوث تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
انگلش میڈیا کے مطابق واقعے میں بین اسٹوکس کے ساتھ ساتھ ایلکس ہیل بھی ملوث تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو گراؤنڈ سے باہر تصادم اور مار پیٹ میں ملوث ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے بعد انہیں انگلش ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

اتوار کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی لیکن اسی رات ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹوکس ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کے ہمراہ اہم تنازع میں ملوث ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس اتوار اور پیر کی درمیانی شب برسٹل میں مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث ہوئے جس کے نتیجے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا جہاں انہیں تحقیقات کے بعد بری کردیا گیا تاہم پولیس واقعے کے عینی شاہدین کی تلاش میں مصروف ہے تاکہ واقعے پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس واقعے میں مبینہ طور پر ایلکس ہیلز بھی بین اسٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راؤنڈر کا ساتھ دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اگلے ون ڈے میچ کیلئے باہر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تنازع ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک دن بعد ہی انگلش کرکٹ حکام نے سال کی سب سے اہم ایشز سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے اور انگلش ٹیم کے سب سے اہم رکن کے تصادم میں ملوث ہونے سے انگلش ٹیم کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

مذکورہ واقعے کے بعد بین اسٹوکس کو انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024