• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’بگ باس 11‘ کے لیے سلمان خان کا معاوضہ کیا؟

شائع September 25, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت کے معروف ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس 11‘ کا سب کو انتظار ہے، اور اس شو کے شروع ہونے میں بس چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔

بگ باس بھارت کے علاوہ پاکستان، خلیجی ممالک، امریکا و یورپ میں بھی یکساں مقبول ہے۔

بگ باس کا اس بار گیارہواں سیزن نشر کیا جائے گا، اس شو کو ہفتے میں 2 بار نشر کیا جاتا ہے۔

بگ باس کو بھارت کے معروف ٹی وی چینل ’کلر ٹی وی‘ پر نشر کیا جاتا ہے، اس شو میں شامل ہونے والی متعدد اداکارائیں اور اداکار آج فلم انڈسٹری کے نامور ستارے بن چکے ہیں۔

سلمان خان اس بار ملسل شو کی آٹھویں بار میزبانی کر رہے ہیں، سلو بھائی ’بگ باس 4‘ سے لے کر اب تک شو میں میزبانی کرتے آ رہے ہیں، اور اب بگ باس اور دبنگ ہیرو کا ساتھ لازم و ملزوم بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان بگ باس 11 کی بھی میزبانی کریں گے

شائقین کو نہ صرف اس شو کو دیکھنے کا انتظار رہتا ہے، بلکہ وہ اس شو میں شامل مہمانوں اور میزبان کی جانب سے لیے جانے والے معاوضے سمیت شو سے متعلق دیگر تفصیلات جاننے کے لیے بھی بے تاب رہتے ہیں۔

’بگ باس 11‘ میں میزبانی کرنے والے سلمان خان کے معاوضے کے لیے کافی عرصے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں، تاہم اب ان کی جانب سے لیے جانے والے معاوضے کی تصدیق بھی ہوگئی۔

بھارتی ویب سائٹ ٹیلی چکر ڈاٹ کام نے اپنی خبر میں بتایا کہ سلمان خان ’بگ باس 11‘ کی ایک قسط کے لیے 11 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے، جو پاکستانی تقریبا ساڑھے 17 کروڑ بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بگ باس: سلمان کا فی قسط معاوضہ کروڑوں میں

یوں سلمان خان ہفتے میں 22 کروڑ بھارتی اور 35 کروڑ پاکستانی روپے بٹوریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اتنا معاوضہ لینے کے بعد سلمان خان ٹی وی پر سب سے ذیادہ معاوضہ کمانی والی بولی وڈ شخصیت بھی بن جائیں گے۔

اس سے قبل سلمان خان کو اسی شو کی میزبانی کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 8 کروڑ بھارتی روپے دیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ ’بگ باس 11‘ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، اس بار اس شو کی تھیم ’پڑوسن‘ رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024