• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شام: امریکی اتحادیوں کی کارروائیوں میں 84 شہری ہلاک

شائع September 25, 2017

شام کے شمال مشرقی صوبے رقہ میں جاری لڑائی میں امریکی سربراہی میں اتحادی فوج کی کارروائیوں میں مارچ کے مہینے میں 84 شہریوں کو ہلاک کیا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحادی دو اطراف سے حملہ آور ہوگئے تھے، امریکی اتحادی فوج نے منصورہ شہر میں واقع ایک اسکول جہاں بے گھر افراد کو ٹھہرایا گیا تھا اور طبقہ میں واقع بیکری اور ایک مارکیٹ کی جانب سے کارروائی کی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عینی شاہدین نے وہاں پر دولت اسلامیہ (داعش) کے دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی لیکن عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ایچ آر ڈبلیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اولے سولونگ کا کہنا تھا کہ 'ان حملوں میں درجنوں شہریوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں جنھوں نے اسکول میں پناہ لیا ہوا تھا یا بیکری سے کھانے پینے کی اشیا خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر اتحادی فوجیوں کو وہاں پر عام شہریوں کی موجودگی کا علم نہیں تھا تو پھر انھیں ہدف پر کارروائی کے لیے سہارا لیے جانے والی خفیہ رپورٹس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ یہ واضح طور پر نیک شگون نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں:شام: امریکی اتحادیوں کی ایک ماہ کی فضائی کارروائی، 224 ہلاک

ایچ آر ڈبلیو کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو ہونے والی پہلی دو کارروائیوں میں منصورہ کے بدیا اسکول میں 16 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 22 مارچ کو طبقہ مارکیٹ اور بیکری میں ہونے والی دوسری کارروائی میں 14 بچوں سمیت 44 افراد جاں بحق ہوئے۔

فضائی کارروائیوں میں بچوں،خواتین سمیت 2286 شہری جاں بحق

شام میں امریکی قیادت میں اتحادیوں کی داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں میں اب تک 2 ہزار 286 شہری مارے جاچکے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شامی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحادیوں کی جانب سے حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 674 بچے اور 504 خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اتحادی فضائیہ کی بمباری، 20 شامی شہری ہلاک

رپورٹ کے مطابق فضائی حملوں میں مساجد، ہسپتال اور اسکولوں سمیت 157 شہری مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے عراق میں جاری کارروائیوں کو وسعت دیتے ہوئے 23 ستمبر 2014 کو شام میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں امریکا نے کردش عرب اتحاد کی حمایت کررہے ہیں اور اس اتحاد کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف ) کا نام دیا گیا ہے جس نے شام کے ایک صوبے رقہ میں قبضے کےلیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس ڈی ایف کی فوج رواں سال جون میں رقہ میں داخل ہوئی تھیں اور اب پورے قصبے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024