• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان کی پہلی ’سپر ہیرو گرل‘ کومک کتاب

شائع September 24, 2017
کتاب کی قیمت محض 199 روپے رکھی گئی ہے—اسکرین شاٹ
کتاب کی قیمت محض 199 روپے رکھی گئی ہے—اسکرین شاٹ

پاکستان میں پہلی بار ایک سپر ہیرو لڑکی کی کومک بک کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

اسلام آباد کے رہائشی گرافک ڈزائنر حسن صدیقی کی جانب سے تیار کردہ کومک بک کو ’ُپاکستان گرل‘ کا نام دیا گیا ہے، اور اس کی قیمت محض 199 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان کے قومی جھنڈے کی طرز کے لباس میں ملبوس سپر ہیرو گرل کی کتاب میں تصاویر کے ذریعے برائی اور شیطانوں کے خلاف اس کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو آنٹی پاکستان

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کتاب کے لکھاری حسن صدیقی کا کہنا تھا کہ کتاب میں ایک عام پاکستانی لڑکی کو ہیرو کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

حسن صدیقی نے بتایا کہ کتاب کا مرکزی کردار ’سارہ‘ نامی لڑکی کا ہے، جو ایک عام گاؤں کی لڑکی ہوتی ہے، جس کے پاس اپنے پالتو جانور بھی ہوتے ہیں، اور وہ اپنی تعلیم پر مکمل دھیان دیتی ہیں۔

سپر ہیرو لڑکی کی پہلی کتاب کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بڑے بک اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ’پروجیکٹ غازی‘

کتاب کا مرکزی کردار سارہ نامی لڑکی کا ہے، جسے اپنے گاؤں میں ہونے والے ایک واقعے کے بعد اچانک پتہ چلتا ہے کہ اس کے پاس ایک عام انسان سے ذیادہ طاقت ہے، جو انسانوں کی بھلائی میں کام آ سکتی ہے۔

کتاب کو اسلام آباد کے نوجوان گرافک ڈزائنر نے تیار کیا—فائل فوٹو
کتاب کو اسلام آباد کے نوجوان گرافک ڈزائنر نے تیار کیا—فائل فوٹو

سارہ ایک عام لڑکی ہوتی ہے، جو اپنے دوستوں اور دیگر ذمہ داریوں میں مصروف رہنے کے ساتھ مجبور اور لاچار انسانوں کی مدد بھی کرتی ہیں۔

سارہ کتاب میں شیطانی ذہنیت رکھنے والے افراد، کرپٹ عناصر، غیر ذمہ دار افراد کے خلاف لڑتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی اینٹی ہیرو 'بلڈی نسرین'

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں کسی کومک بک میں لڑکی کو سپر ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

سپر ہیرو لڑکی کی خاص بات یہ ہے کہ اسے قومی جھنڈے کی طرز پر بنے لباس میں دکھایا گیا ہے.

پہلی بار کتاب میں لڑکی کو سپر ہیرو دکھایا گیا ہے—پرومو فوٹو
پہلی بار کتاب میں لڑکی کو سپر ہیرو دکھایا گیا ہے—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024