• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عبوری حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، ایاز صادق

شائع September 24, 2017

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےسپریم کورٹ کے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عبوری حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور تمام معاملات کا سامنا کریں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد صرف نواز شریف ہیں انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے اور اب واپس قومی اسمبلی میں آئے گا، بل میں ہونےوالی تبدیلیوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

پارٹی قیادت کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قائد تو ہمارا ایک ہی نواز شریف ہی ہیں ان کے بعد شہباز شریف ہیں جس کے بعد قیادت کس کو دینی ہے اس کا فیصلہ قائدین ہی کریں گے۔

چوہدری نثارکے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر ہیں اور رہیں گے، وہ معاملات پر اعتراض بھی کریں گے اور اختلافات بھی کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ میں بڑے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ وہ مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے اور انھوں خود مجھے کہا ہے کہ میری پارٹی مسلم لیگ ن ہے اور میرے قائد بھی نواز شریف ہیں، جس دن عدالتی فیصلہ آیاتھا اس وقت بھی چوہدری نثار، نواز شریف کے ساتھ موجود تھے۔

لندن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایسے مشاورتی اجلاس ہوتے رہتے ہیں، نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 6 ستمبر کو بھی اور جب جنرل قمر باجوہ سے ملاقات ہوئی اس وقت بھی میرا یہی موقف تھا کہ ہر سیاست دان کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہے جبکہ پوری قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد شاہد خاقان کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب ان کی کارکردگی بہترین ہے اور شہباز شریف کی پنجاب میں بہترین کارکردگی ہے اس لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہی رہیں گے اور دونوں کام کرتے رہیں گے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم روز الیکشن لڑ رہے ہوتے ہیں اورعبوری حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور کوئی بھی سیاسی جماعت اس کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ آمروں کو مضبوط کرنے کے لیے کئے گئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے پہلے بھی قبول نہیں کیا ہے اور اب بھی نہیں کریں گے۔

ایاز صادق نے اس موقع پر شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے لیے دعا کروائی اور کہا کہ شہید نے جان کا نذرانہ دے کر ملک کو محفوظ بنایا اورہمیں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024