• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سری لنکا سے سیریز، قومی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

شائع September 24, 2017 اپ ڈیٹ October 4, 2017

لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے صبح غیر ملکی پرواز کے ذریعے 16 کھلاڑیوں اور نو آفیشلز کے ہمراہ دبئی پہنچی گئی۔

ٹیم میں اظہر علی، شان مسعود، سمیع اسلم، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد (کپتان)، عثمان صلاح الدین، محمد عامر، حسن علی، محمد اصغر، یاسر شاہ، محمد عباس، بلال آصف، میر حمزہ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر اور دوسرا اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کی صورت میں تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024