• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سعودی عرب: قومی دن پرخواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت

شائع September 24, 2017

سعودی عرب کے 87ویں قومی دن کے موقع پر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے خواتین کو پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی گئی۔

گذشتہ روز سعودی عرب میں قومی دن کے سلسلے میں دارالحکومت ریاض میں کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم سمیت پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں جن کا مقصد قومی جوش و جذبے کو بڑھانا تھا۔

بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع شہر جدہ میں ایک میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا گیا جن میں سعودی عرب کے 11 موسیقاروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر روایتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا اور علاقے میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: سعودی خواتین مرد کی اجازت سے آزاد

عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے حکومت کے تعاون سے ہونے والی حالیہ تقریبات سعودی حکومت کے اصلاحاتی پروگرام ’وژن 2030 ‘ کے تحت تھیں۔

سعودی حکومت کے اصلاحات پروگرام وژن 2030 کا مقصد ملکی معیشت کا تیل پر انحصار کے بجائے دوسرے ذرائع آمدن تلاش کرنا اور نوجوان نسل کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔

تقریبات کے دوران دارالحکومت ریاض میں سعودی پرچم اور بل بورڈز موجود تھے جن پر سعودی فرماںروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویریں آویزاں تھیں۔

پڑھیں: سعودی خواتین کو پہلے اس کی اجازت نہ تھی

اسکے علاوہ سعودی عرب میں یومِ آزادی کا جشن منانے کے لیے بلند و بالا عمارتوں کو سبز رنگ کی برقی روشنیوں سے بھی سجایا گیا تھا۔

ملک بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے لیکر فرنیچر اسٹور تک تمام کمپنیوں نے حب الوطنی کا اظہار کیا اور اپنی مختلف مصنوعات اور سروسز پر زبردست ڈسکاؤنٹ دیا۔

سعودی عرب میں سرکاری سطح پر قومی دن کی تقریبات منعقد کرنے والی ایجنسی جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی نے تخمیہ لگایا ہے کہ تقریباً 15 لاکھ سعودی شہری ملک کے 17 شہروں میں منعقدہ چار روزہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔


یہ خبر 24 ستمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024