• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میانمار میں تشدد کی نئی لہر:20 گھر نذرآتش، بم دھماکا

شائع September 22, 2017

میانمار کی ریاست رخائن میں تشدد کی تازہ لہر میں 20 گھرنذرآتش کر دیے گئے اور ایک مسجد کے قریب بم دھماکا ہوا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رخائن میں تشدد کی نئی لہر اس وقت سامنے آئی ہے جب آنگ سان سوچی کی جانب سے ایک ہی روز قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ فوج نے سرحدی علاقوں میں 'آپریشن' کو روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار کی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 25 اگست کو پولیس پر ہونے والے حملوں کے بعد روہنگیا انتہاپسندوں کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کرنے والے بے گھر افراد کا کہنا تھا کہ میانمار کے فوجی اور بدھ مت کے انتہاپسند انھیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے اور ان کے پورے گاؤں کو نذرآتش کردیتے تھے۔

اقوام متحدہ نے میانمار میں فوج کی مہم کو 'فرقہ ورایت' سے تعبیر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:میانمار: ایک ہفتے میں ہلاک روہنگیا افراد کی تعداد 400 سے زائد

حکومت کے اعلامیے کے مطابق تازہ واقعہ رخائن کے گاؤں ماؤنگڈاز کیائین چونگ میں پیش آیا جہاں 20 کے قریب گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'سیکیورٹی اراکین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آگ کی نوعیت معلوم کی اور معاملے کی تفتیش کی'۔

حکومت کاکہنا ہے کہ دوسرا واقعہ می چونگ زے گاؤں میں ایک مسجد کے قریب بم دھماکا ہوا۔

ان واقعات کی ذمہ داری 'دہشت گردوں ' پر عائد کردی گئی ہے تاہم پولیس پر حملہ کرنے والے گروپ اراکان روہنگیا سلویشن آرمی (اے آر ایس اے) کے حوالے سے بیان میں کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روہنگیامسلمانوں کی بحالی کیلئےکروڑوں ڈالرکی ضرورت: اقوام متحدہ

رخائن کے کے دونوں گاؤں میں پیش آنے والے واقعات میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 25 اگست کے بعد میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر بدترین تشدد کیا گیا تھا جس کے بعد لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں بنگلہ دیش کی جانب سے ہجرت کی تھی جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں جاں بحق ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بھی میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالاگیا تھا جبکہ مسلح کارروائی کرنے والے گروپ اے آر ایس اے کی جانب سے بھی انسانی بنیادوں پر ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024