• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی فون 8 اور ایٹ پلس صارفین کے لیے دستیاب

شائع September 22, 2017
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

ایپل کے دو نئے آئی فون 8 اور آئی فون پلس جمعہ (بائیس ستمبر) سے دنیا کے مختلف مقامات پر فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔

ویسے تو رواں سال سب کی نظریں آئی فون ایکس (10) پر مرکوز ہیں تاہم آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس وہ فونز ہیں جو زیادہ بڑی تعداد میں لوگ خرید سکیں گے (کیونکہ آئی فون ایکس کی بڑے پیمانے میں تیاری کے حوالے سے ایپل کو مشکلات کا سامنا ہے)۔

یہ فونز دیکھنے میں آئی فون سیون اور سیون پلس جیسے ہی ہیں بس اس میں گلاس بیک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نیا فیچر پہلی بار ایپل کی ڈیوائسز میں متعارف کرایا گیا جو وائرلیس چارجنگ ہے۔

مزید پڑھیں : ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

آئی فون ایٹ 4.7 اور آئی فون ایٹ پلس 5.5 انچ کی اسکرین کے ساتھ ہے، دونوں میں ہوم بٹن موجود ہے جس میں ٹچ آئی ڈی بھی ہے۔

آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی سے لیس اس کمپنی کے پہلے فونز ہیں، جبکہ اس میں ایپل کا نیا اے الیون بائیونک پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ سکس کور ہے، یعنی یہ گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں 70 فیصد تیز ہیں۔

ایپل کے مطابق ان فونز کے کیمرے اور سی پی یو اگیومینٹڈ ٹیکنالوجی کے لیے تیار کیے گئے ہیں، اور اس طرح انہیں اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

آئی فون ایٹ میں 12 میگا پکسل کا ایک جبکہ جبکہ آئی فون ایٹ پلس ڈوئل 12 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

ان فونز میں کمپنی کے نئے آئی ایس پی کو دیا گیا ہے جس سے کیمرہ کم روشنی میں تیزی سے آٹو فوکس کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوگئے ہیں، بہتر پکسل پراسیسر اور پہلی بار ہارڈوئیر ملٹی بینڈ نوائز رڈکشن جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی ایپل کا فوٹوگرافی کے لیے خفیہ ہتھیار ہے اور یہ مشین لرننگ فیچر تصاویر کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔

دونوں فونز میں نئے کیمرہ سنسرز دیئے ہیں اور آئی فون ایٹ پلس میں یہ لینسز ایف 1.8 اور ایف 2.8 آپرچرز کے ساتھ ہیں جو کہ سیون پلس کے ٹیلی فوٹو سے زیادہ برائٹ ہیں۔

اسی طرح نئے کلر فلٹر اور دیگر فیچر کے ذریعے ایپل نے ان فونز کے کیمروں کو ہر طرح سے پہلے کے مقابلے میں بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

کمپنی کے مطابق پورٹریٹ موڈ کو بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور یہ لوگوں کے چہروں کا رئیل ٹائم میں تجزیہ کرکے بہتر کرتا ہے جبکہ پس منظر کو مکمل طور پر بلیک کردیتا ہے۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فونز کی ویڈیوز کا فیچر اس وقت کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے۔

آئی فون ایٹ 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی جبکہ آئی فون ایٹ پلس 64 جی یا 256 جی بی کے ورثن میں دستیاب ہوں گے۔

آئی فون ایٹ کی قیمت 699 ڈالرز (73 ہزار روپے سے زائد) جبکہ آئی فون ایٹ پلس کی 799 ڈالرز (84 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، تاہم پاکستان میں ان کی آمد کب تک ہوتی ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024