• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر فلم

شائع September 22, 2017
1983 میں کرکٹ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی کپتانی کپیل دیو نے کی تھی—فائل فوٹو
1983 میں کرکٹ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی کپتانی کپیل دیو نے کی تھی—فائل فوٹو

بولی وڈ میں گزشتہ چند سال سے حقیقی واقعات پر مبنی فلمیں بنانے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں جہاں سیاسی، سماجی، و سائنسی خدمات سر انجام دینے والی بھارتی شخصیات کی زندگی پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں، وہیں کھیل میں بھی پرفارمنس دکھانے والے افراد پر فلمیں بننے کا رجحان چل نکلا ہے۔

گزشتہ برس بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’ایم ایس دھونی‘ کے بعد اب خبریں ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے 1983 میں پہلا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم پر فلم بنائی جائے گی۔

اس سے پہلے بھی ’اظہر‘’چک دے انڈیا‘ اور ’میری کوم‘ سمیت متعدد فلمیں اسپورٹس پر بنائی جا چکی ہیں، جنہوں نے اچھا بزنس بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایس دھونی، کرکٹ اور فلم انڈسٹری

مڈ ڈے نے اپنی خبر میں بتایا کہ رواں برس جون میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے ڈائریکٹر کبیر خان 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اور اس ایونٹ پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلم کا نام ’ ورلڈ کپ 1983‘ رکھا جائے گا، فلم کا مرکزی کردار اس وقت ٹیم کی سربراہی کرنے والے مایہ ناز کرکٹر کپیل دیو کا ہوگا، جس کے لیے مختلف نام زیر غور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی ٹیم مووی سے متعلق رواں ماہ 27 ستمبر کو آفیشلی اعلانات کرے گی، تاہم خبریں ہیں کہ کپیل دیو کے کردار کے لیے ارجن کپور کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

کیپل دیو کے کردار کے لیے رنویر سنگھ اور ہریتھک روشن کے نام بھی گردش کرتے رہے ہیں، تاہم مرکزی کردار سے متعلق حتمی تصدیق 27 ستمبر کے بعد ہوسکے گی۔

مزید پڑھیں: فلم 'اظہر' رومانس نہیں کرکٹ پر مبنی ہے

’ورلڈ کپ 1983‘ کو پھنٹوم فلمز اور سیلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وشنو وردھن اندوری پروڈیوس کریں گے، جب کہ اس کا اسکرپٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سنجے پرن سنگھ چوہان لکھیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہوگا، اور اسے کب ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ برس کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت نے سب سے پہلا کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر جیتا تھا، عالمی کپ کا فائنل لندن کے مشہور لارڈز گراؤنڈ میں ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024