• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

شائع September 22, 2017
ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ ایسی تصاویر وائرل ہوئی جو نیویارک میں لی گئیں ہیں —۔
ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ ایسی تصاویر وائرل ہوئی جو نیویارک میں لی گئیں ہیں —۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے جب سے بولی وڈ میں فلم ’رئیس‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا، اس کے بعد سے ایک بولی وڈ اداکار کے ساتھ مسلسل ان کا نام جوڑا جارہا ہے۔

For mostly everything 🤚🏼

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

وہ بولی وڈ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ کپور خاندان کے رنبیر کپور ہیں، جن کے ساتھ ماہرہ خان نے کوئی فلم تو نہیں کی، لیکن ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی، جس کی وائرل ویڈیو اور تصاویر سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ان دونوں کے درمیان کافی گہری دوستی ہوچکی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز کے بعد ماہرہ خان اور رنبیر کپور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہونے کا لیبل لگادیا گیا تھا اور ہر جگہ ان کے نئے رشتے کی خبروں نے جگہ لے لی تھی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی رنبیر کپور سے متعلق خبر کی تردید

دونوں اداکار ان افواہوں پر تو خاموش رہے البتہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک تصویر کے ساتھ ایسا ظاہر کردیا تھا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں۔

تاہم ایک مرتبہ پھر ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ ایسی تصاویر وائرل ہوئی جو نیویارک میں لی گئیں ہیں۔

ان تصاویر میں ماہرہ اور رنبیر ایک ساتھ سگریٹ پیتے نظر آئے، جبکہ ماہرہ کا انداز بھی کافی مختلف نظر آیا، اور ایسا بھی نہیں لگ رہا کہ یہاں کسی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوبل ٹیچر پرائز تقریب میں ماہرہ اور رنبیر ساتھ ساتھ

خیال رہے کہ ماہرہ اور رنبیر ایک دوسرے کو اپنا اچھا دوست مانتے ہیں اور ایسی بھی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہ تصاویر ابھی کی نہیں بلکہ جولائی کی ہیں جب رنبیر نیویارک میں اپنی اگلی بولی وڈ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ماہرہ خان بھی وہاں اپنے کسی کام سے موجود ہوں۔

یہ بھی واضح رہے کہ یہ کوئی فوٹو شوٹ نہیں بلکہ پاپارازی کی جانب سے لی گئیں تصاویر ہیں۔

لیکن جو بات اہم ہے وہ یہ کہ شوبز اسٹارز کی فلموں سے ہٹ کر ایک اپنی بھی دنیا ہے اور مداحوں کو ان پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی ذاتی زندگی میں عمل دخل سے پرہیز کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024