• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ سیکیورٹی سے مشروط :سری لنکا

شائع September 22, 2017 اپ ڈیٹ October 4, 2017

کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔

سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے بتایا کہ حکام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی جاری رکھیں گے، جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے، جہاں 2009 میں سری لنکن کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کچھ پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار جاں بحق جبکہ 2 سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کیلئے رضامند

سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کے مطابق 29 اکتوبر کو شیڈول میچ کے لیے فائنل کال دینے سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک عہدیدار کو دو ہفتے قبل لاہور بھیجا جائے گا۔

سری لنکا کے کھلاڑی دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا اور اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں کھیلنے والے ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ان کے ساتھی تھیسارا پریرا نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


یہ خبر 22 ستمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024