• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

’اردو کسی مخصوص حصے کی زبان نہیں‘

شائع September 22, 2017
بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی  —۔ فائل فوٹو
بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی —۔ فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے نئی نسل کا اردو زبان کی جانب بڑھتا رجحان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مینو بخشی کی کتاب 'موج سراب' کی تقریب افتتاح کے موقع پر شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ ’اردو ایک ایسی زبان ہے جسے ہم سب روزانہ استعمال کرتے ہیں، اسے کسی ایک مخصوص حصے کی زبان نہیں سمجھنا چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: اردو زبان کے بارے میں چند غلط تصورات

انہوں نے مزید کہا کہ ’نوجوانوں کو اس قسم کے فیسٹیولز میں حصہ لیتے دیکھ کر بےحد خوشی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے وہ اردو زبان کی بہت زیادہ مہارت نہ رکھتے ہوں، لیکن وہ اردو سننا اور سیکھنا چاہتے ہیں، اس سے مجھے یہ امید ملتی ہے کہ اردو ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: شبانہ اعظمی سندھ فیسٹیول میں

ایک تجزیہ کار نے 'موج سراب' کے بارے میں بتایا کہ یہ ایسی کتاب ہے جس میں پیار اور جنون کو بیان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی زبان صرف ایک کیوں؟

کتاب کی مصنف کا کہنا تھا کہ ’اردو دل کی زبان ہے جس کا تعلق پیار سے ہے، صوفیانہ انداز میں تحریر کی گئیں غزلیں اردو زبان میں موجود ہیں، جس سے اردو کا تعلق پیار اور جنون سے جڑ گیا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024