• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

کوک اسٹوڈیو 10 کی آخری قسط میں اسٹرنگز کا کم بیک

شائع September 22, 2017
اسٹرکنز نے 8 سال بعد کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا —۔
اسٹرکنز نے 8 سال بعد کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا —۔

کوک اسٹوڈیو کے گذشتہ 4 سیزنز کا بحیثیت ایگزیکٹو پروڈیوسرز انعقاد کروانے والے 'اسٹرنگز' بینڈ کے بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے اس میوزیکل شو کے سیزن 10 کی آخری قسط میں خود بھی پرفارم کیا۔

ان دونوں موسیقاروں نے آخری مرتبہ 2015 کی فلم ’مور‘ کے لیے گانے گائے تھے، جس کے بعد اب کوک اسٹوڈیو کے فنالے میں انہوں نے اکھٹے پرفارم کیا۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 10: بہترین گلوکاری کے ساتھ آغاز

اسٹرنگز نے فنالے میں معروف گلوکار اور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا جو گذشتہ برس دسمبر میں طیارہ حادثے میں خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

اسٹرنگز نے گلوکار علی ظفر اور علی حمزہ کے ساتھ گانے ’اُس راہ پر‘ پر پرفارم کیا۔

اس شو میں اسٹرنگز نے 8 سال بعد اکھٹے گانا گایا ہے، آخری مرتبہ انہوں نے سیزن 2 میں گانا ’تتلیاں‘ گایا تھا۔

اس گانے کو جعفر زیدی نے کمپوز کیا، جنہوں نے بتایا ’جب ہم اس گانے کی ریکارڈنگ کررہے تھے تو ہمیں لگا کہ کچھ کمی محسوس ہورہی ہے، میں نے اسٹرنگز سے پرفارم کرنے کی گزارش کی اور وہ مان گئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کا قومی ترانے سے آغاز

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کے فنالے میں تین اور گانے بھی پیش کیے گئے جن میں ’بانورے‘، ’تیرے نام‘ اور ’مولا تیرا نور‘ شامل ہیں۔

ان گانوں پر ایما بیگ، شجاع حیدر، سجاد علی اور شفقت امانت علی خان نے پرفارم کیا۔

اس سیزن میں کئی ایسی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں، اس لیے یہ سیزن مداحوں کے لیے کافی جذباتی رہا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024