• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ: بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد

شائع September 21, 2017

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے فوری بعد ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان آرمی کی جانب سے گیارہ مقامی ٹیموں پر مشتمل ’نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ‘ منعقد کیا جا رہا ہے جس کا آغاز آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ہوگا جو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے اس ٹورنامنٹ کا نام پاکستان کے اعلیٰ فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ پر رکھا گیا ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے نام نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاکی میں بڑی تبدیلیاں، نئی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان

ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی آئندہ ماہ کراچی آئیں گے جن میں آسٹریلیا کے میکس ویل جیمز ہیوز، جوشوا بلیز میک کیلر، جوسلنگ سائمن کینتھ، ڈیوڈ آرتھر، زیکرے ایڈورڈ، بروٹن برکیلے فلیمنگ میتھیو اور ہولمن نکولس جیمز جبکہ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں میں مارکس گونزالو مارٹن، ماریرو ویریا جواکن، جون اگنیشیو اور بسو ایمیلیانو شامل ہیں۔

کراچی میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ رینجرز نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پی ایچ ایف بھی ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان میں کرکٹ ورلڈ الیون کے اعلان کے بعد ہاکی ورلڈ الیون نے بین الاقوامی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور یہ ٹیم رواں برس نومبر میں پاکستان آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024