میتھیوز انجری کا شکار، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
لاہور: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ 28 ستمبر سے دبئی میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
بھارت کے خلاف کلین سوئپ کے باوجود سری لنکا نے تین ٹیسٹ میچوں کیلئے دنیش چندیمل کو کپتان برقرار رکھا ہے۔
اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں لہیرو تھریمانے، دیمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کوشل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، روشن سلوا، نیروشن ڈکویلا، رنگنا ہیراتھ، لکشن سینڈاکن، دلرووان پریرا، سورانگا لکمل شامل ہیں۔
سابق سری لنکن کپتان اور آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
اینجلو میتھیوز گریڈ ون انجری کا شکار ہوئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ابوظبی میں 28 ستمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا آخری ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ مقابلہ ہو گا۔