• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈیرابگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 ’شدت پسند‘ ہلاک

شائع September 19, 2017

بلوچستان کے ضلع ڈیرا بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ طور پر 2 شدت پسند کمانڈرز ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شدت پسند کمانڈرز کو ڈیرا بگٹی میں سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے میں قائم شدت پسندوں کے دو کیمپوں کو بھی تباہ کیا، جبکہ کیمپوں سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک کیے جانے والے شدت پسند علاقے میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھے۔

ہلاک شدت پسندوں کی لاشوں کو ڈیرا بگٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کرم ایجنسی میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی

دوسری جانب فاٹا کی کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیاسی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوہاٹ منتقل کیا گیا، جبکہ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024