• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

امریکا کا ’ہلٹ پرائز‘ پاکستانی طلبہ کے نام

شائع September 19, 2017
ہلٹ پرائز جیتنے والے پاکستانی نژاد امریکی طلبہ کا گروپ—فوٹو: فیس بک
ہلٹ پرائز جیتنے والے پاکستانی نژاد امریکی طلبہ کا گروپ—فوٹو: فیس بک

امریکی ریاست نیو جرسی کی رٹگرز یونیورسٹی کے 4 پاکستانی نژاد امریکی طالب علموں نے اہم ترین عالمی ایوارڈ ‘ہلٹ پرائز‘ جیت لیا۔

پاکستانی نژاد امریکی طلبہ نے اپنے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس ’روشنی رائڈز‘ پر 10 لاکھ امریکی ڈالر کا نقد انعام بھی حاصل کیا۔

دنیا بھر کے طالب علموں میں طویل عرصے اور بڑے مقابلے کے بعد ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی طلبہ ’جیا فاروقی، حنا لاکھانی، حسن عثمانی اور منیب میاں‘ کو سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ’ہلٹ پرائز ایوارڈ‘ دیا۔

’ہلٹ پرائز فاؤنڈیشن‘ دنیا بھر میں سوشل چیلنج سے نمٹنے کے لیے جدید نظریات پر مبنی آئڈیاز پر توجہ دیتی ہے، اور اس حوالے سے طلبہ کے درمیان عالمی مقابلہ منعقد کرتی ہے، جس کے بعد جیتنے والے کو ایوارڈ اور نقد انعام سے نوازا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھرتھراہٹ میں مدد کرنے والاآلہ بنانے پرپاکستانی طلبہ کےلیےاعزاز

’روشنی رائڈز‘ ایک آن لائن ای رکشہ ٹرانسپورٹ سروس ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے مہاجرین کو مدد فراہم کرنا ہے۔

اس نئی سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سولر انرجی کا استعمال کیا گیا ہے، اور اس سروس کا دعویٰ ہے کہ ان کی سروس دیگر سروس سے زیادہ محفوظ ہے۔

مزید پڑھیں: خدمات کا اعتراف: پاکستانی ڈاکٹر کے لیے امریکی اعزاز

ایوارڈ جیتنے کے بعد ’روشنی رائڈز‘ کے فیس بک پیج پر اپنے سپورٹر، دوستوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

فیس بک پیج پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’ 11 ماہ تک سخت محنت، کام، خاندان، دوستوں، اہل خانہ اور سپورٹر کی قربانیوں کی وجہ سے ہم نے ناقابل یقین حد تک موقع سے فائدہ اٹھایا‘۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’وہ اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے، وہ مہاجرین کی مدد کے لیے اپنے منصوبے کو برقرار رکھنے کے لیے 10 لاکھ ڈالرجیتنے پر پرجوش ہیں، اور وہ خلوص کے ساتھ مہاجرین کی بحالی کریں گے‘۔

ایوارڈ جیتنے والے گروپ کے طلبہ اگرچہ الگ الگ شناخت رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے ایک گروپ کی حیثیت میں فیس بک پیج پرشیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا کہ ’وہ اب واپس اپنے ملک پاکستان جاکر اپنے منصوبے کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024