• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

ای پی بینڈ کی سالوں بعد اکھٹے پرفارمنس پر مداح جذباتی

شائع September 18, 2017 اپ ڈیٹ September 19, 2017

پاکستانی میوزیکل شو پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کے اختتام کے ساتھ کشمیر بینڈ فاتح قرار پایا، لیکن اس شو کے گرینڈ فنالے میں مداحوں کو سب سے زیادہ انتظار کسی اور چیز کا تھا۔

شو کے آخری دن شاہی حسن، عاطف اسلم، میشا شفیع اور آروہ بینڈ کے فاروق نے پرفارم کیا، تاہم سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والی پرفارمنس پاکستان کے کامیاب راک بینڈ ای پی کی رہی، یہ وہی بینڈ ہے جس میں فواد خان مرکزی گلوکار رہ چکے ہیں، اور اداکاری کی دنیا میں شہرت پانے سے قبل انہوں نے یہی سے مقبولیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا فاتح ’کشمیر‘

فواد خان سمیت بینڈ کے دوسرے سب ہی ساتھیوں نے مل کر ایک مرتبہ پھر فنالے میں پرفارم کرکے اپنے ہر مداح کو حیران کردیا۔

فواد خان کے ساتھ اسٹیج پر زلفی، سلمان البرٹ، احمد علی بٹ، حسن خالد اور سجاد علی موجود تھے۔

ای پی بینڈ نے اس شو کے فنالے میں اپنے کامیاب گانے ’ہمیشہ‘ پر پرفارمنس دی جس کے بعد سوشل میڈیا ان کی پرفارمنس پر ملنے والی تعریف سے بھر گیا۔

ان اسٹارز کے ساتھی اداکار واسع چوہدری نے بھی پرفارمنس کو سراہانے کے لیے ٹویٹ کی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025