• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی سی بی کا آفریدی اور مصباح کو زبردست خراج تحسین

شائع September 15, 2017
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی داد کا جواب دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی داد کا جواب دیتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ملکی کرکٹ کیلئے بیش بہا خدمات انجام دینے والے سابق کپتانوں مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو قذافی اسٹیڈیم میں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں پی سی بی نے روایت ڈالتے ہوئے شاہد آفریدی اور مصباح الحق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دونوں سابق کپتان ثقافتی رنگوں سے سجے رکشے میں سوار ہوئے اور گراونڈ کا چکر لگایا۔

اس موقع پر شائقین کرکٹ نے تالیاں بجا کر دونوں ہیروزکا والہانہ استقبال کیا جبکہ مصباح اور آفریدی نے ہاتھ ہلا کرمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ریٹائرمنٹ لینے والے یونس خان کو بھی فیئرویل کیلئے مدعو کیا تھا لیکن انہوں نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024