ڈان ڈاٹ کام کے لیے 2 عالمی ایوارڈز
ڈان ڈاٹ کام نے 2 اہم موضوعات پر انتہائی اہم مواد کے ساتھ خبریں شائع کرنے پر عالمی ادارے ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پیپرز اینڈ نیوز پبلشرز (وان ارفا) کے 2 ساؤتھ ایشن میڈیا ایوارڈ 2017 جیت لیے۔
وان ارفا کی جانب سے ڈان ڈاٹ کام کے لیے ایوارڈز کا اعلان بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں ہونے والی کانفرنس میں کیا گیا۔
ڈجیٹل نشریاتی ادارے ڈان ڈاٹ کام نے’بیسٹ ڈیٹا وژوئلائزیشن‘ کیٹیگری میں ’چاندی‘ اور’کانسی‘ کے ایوارڈ حاصل کیے۔
ڈان ڈاٹ کام کو یہ ایوارڈ ’فیس بک پرکالعدم تنظیموں کی آزادانہ سرگرمیوں‘ اور ملازمت ’پیشہ خواتین کو کام کے دوران درپیش مسائل‘ سے متعلق اہم معلومات اور ڈیٹا کے ساتھ شائع کیے گئے فیچرز پر دیے گئے۔
پاکستان کے ایک اور ادارے جنگ میڈیا گروپ نے ’چاندی‘ کا ایوارڈ حاصل کیا، گروپ کو یہ ایوارڈ حال ہی میں شروع کی جانے والی ’جنگ ریئل موبائل ایپ‘ پر دیا گیا۔
’بیسٹ نیوز ویب سائٹ‘ کیٹیگری کے ایوارڈز بھارتی ویب سائٹس کو دیے گئے، جن میں ’دی ہندو‘ کو گولڈن، ’دی کوئنٹ‘ کو چاندی اور ’این ڈی ٹی وی‘ کو ’کانسی‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
وان ارفا کی جانب سے رواں برس ’ بیسٹ انوویشن ٹو انگیج یوتھ آڈیئنس‘ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی، جس کا گولڈن ایوارڈ بھی ’دی ہندو‘ نے حاصل کیا، جو اسے اس کے ’ینگ ورلڈ کلب‘ پر دیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ ایوارڈز وان ارفا اور گوگل کی جانب سے مشترکہ طور پر دنیا بھر میں دیے جاتے ہیں، تاہم ان ایوارڈز کی تقریبات ہر خطے کے لحاظ سے الگ الگ ہوتی ہیں۔
ان ایوارڈز کی تقریبات جنوبی ایشیا، ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقا، یورپ اور لاطینی امریکا میں منعقد کی جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں ادارے کی جانب سے ہر سال 10 اکتوبر کو برلن میں ہونے والے ورلڈ پبلشنگ ایکسپو اینڈ ڈجیٹل کانٹینٹ ایکسپو میں تمام خطوں کے ڈجیٹل اداروں کو ’ورلڈ ڈجیٹل میڈیا ایوارڈز‘ بھی دیے جاتے ہیں۔
وان ارفا کی جانب سے دیے جانے والے ایوارڈز
بیسٹ نیوز ویب سائٹ
گولڈن: دی ہندو (ہندوستان)
چاندی: دی کوئنٹ (ہندوستان)
کانسی: این ڈی ٹی وی (ہندوستان)
بیسٹ لائف اسٹائل، اسپورٹس یا انٹرٹینمینٹ ویب سائٹ
چاندی: اسپورٹس الائیو ڈاٹ کام
بیسٹ آن لائن ویڈیو اینڈ وی آر ویب سائٹ
گولڈن: دی کوئنٹ (مانکوئن چیلنج)
چاندی: دی کوئنٹ ( ایسڈ: اسٹوری آف بیوٹی فل وومین)
کانسی: آج تک ڈاٹ ان
بیسٹ ڈیٹا وژوئلازیشن
گولڈن: دی کوئنٹ ( گنگا کلین اپ رپورٹ)
چاندی: پاکستان ہیرالڈ پبلیکیشن ( بینڈ آئوٹ فٹس ان پاکستان اوپنلی آپریٹ فیس بک)
کانسی: پاکستان ہیرالڈ پبلکیشن ( اے پاکستانی وویمنز ورک پلیس ڈائلاما)
بیسٹ نیوز موبائل سروس
گولڈن: این ڈی ٹی وی (کنورجنز)
چاندی: دی ٹائمز آف انڈیا ایپ
کانسی: ملایلا منوراما
بیسٹ لائف اسٹائل، اسپورٹس یا انٹرٹینمینٹ موبائل سروس
چاندی: ٹائمز انٹرنیٹ لمیٹڈ (ورلڈ ٹریول گائڈ ایپ)
بیسٹ انوویشن نیوز پروڈکٹ
گولڈن: دی کوئنٹ (آئی پی ایل 2017 مائکرو سائٹ)
چاندی: جنگ میڈیا گروپ ( جنگ ریئل ایپ)
کانسی: بینت، کولمین اینڈ کو لمیٹڈ ( دی سٹیزن رپورٹر موبائل ایپ)
بیسٹ سوشل میڈیا انگیجمنٹ
گولڈن: دی ڈیلی اسٹار (رائز ہائی بنگلادیش)
کانسی: ماتھربھومی ڈاٹ کام (ملما پروجیکٹ)
بیسٹ انوویشن ٹو انگیج ینگ آڈینس
گولڈن: دی ہندو (ینگ ورلڈ کلب)
چاندی: این ڈی ٹی وی (ڈیٹول بنے گا سوچ انڈیا)
کانسی؛ ماتھربھومی ڈاٹ کام (سلور بلٹ لرننگ سولیوشن)