• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:52pm

خاص دوست کا سلینا گومز کیلئے گردے کا عطیہ

شائع September 14, 2017

پاپ اسٹار سلینا گومز نے مداحوں کو اپنی دوست سے متعلق ایک خوبصورت کہانی بتانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

سلینا گومز طویل وقت سے لیپس نامی بیماری کا سامنا کررہی تھیں، جلد کا دق یا لیپس (وہ مرض جس میں جسمانی دفاعی نظام غلطی سے صحت مند خلیات کو دشمن سمجھ کر حملہ آور ہوجاتا ہے) جو کہ جسم کے کسی بھی حصے کو نشانہ بناسکتی ہے جیسے جلد، جوڑ اور دیگر اعضاء وغیرہ۔

ایسے میں 25 سالہ سلینا گومز کو گردے کی منتقلی کی ضرورت تھی اور اس موقع پر ان کی خاص دوست نے ان کے لیے اپنا گردہ عطیہ کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی اپنی پوسٹ میں پاپ اسٹار نے بتایا کہ وہ پہلے سے بہتر ہورہی ہیں، انہوں نے اپنی دوست فرانسیا راسا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سلینا گومز نے لکھا کہ ’میرے پاس الفاظ نہیں جن سے میں اپنی خوبصورت دوست فرانسیا کا شکریہ ادا کرسکوں‘۔

انہوں نے لکھا ’میری دوست نے مجھے یہ خاص تحفہ دیا، اور میرے لیے اپنے گردے کی قربانی دی، میں بہت خوش قسمت ہوں‘۔

سلینا نے اپنی پوسٹ میں اس مرض کی مزید تفصیلات کے لیے ایک ویب سائٹ بھی شیئر کی تاکہ لوگ اس کے بارے میں اور زیادہ جان سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 اپریل 2025
کارٹون : 28 اپریل 2025