• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

پاک ۔ چین مشترکہ ہوائی مشق ’شاہین۔VI‘بھرپور طریقے سے جاری

شائع September 14, 2017

چین کے کورلا ایئربیس پر پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ ہوائی مشق ’شاہین۔ VI‘ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے مشق میں حصہ لینے والے دستے پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔

مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج، ایف سیون پی جی اور زیڈ ڈی کے طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے جے ایٹ، جے الیون، جے ایچ سیون اور کے جے 200 ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے ہوائی مشق میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

فضائی مشق ’شاہین۔VI‘ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے، جو ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں باقاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اس طرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024