• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

امریکا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک، 3 زخمی

شائع September 14, 2017
واقعے کے بعد اسکول کے باہر لوگ جمع ہیں — فوٹو: اے پی
واقعے کے بعد اسکول کے باہر لوگ جمع ہیں — فوٹو: اے پی

لاس اینجلس: امریکا کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی میڈیا کی رپورٹس میں حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ سیٹل سے 460 کلومیٹر دور ریاست واشنگٹن کے علاقے اِسپوکین کے فِری مین ہائی اسکول میں پیش آیا۔

محکمہ فائر کے ترجمان برائن شافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسپوکین کے شیرف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے 6 افراد کو گولیاں لگیں، جن میں ہلاک ہونے والا طالب علم بھی شامل ہے۔

شیرف آفس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ پولیس اسکول کی عمارت کی ہر منزل اور کمرے کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ ہم سجھ سکتے ہیں کہ طلبہ کے والدین انتہائی پریشان ہیں، ہم جلد والدین کو معلومات فراہم کردیں گے لیکن فی الحال علاقے میں آنے سے گریز کیا جائے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کے دیگر اسکولوں کو احتیاطاً بند کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024